*💞👈اس صدی کے مجدد کون ہیں ؟💞*

*★☆★☆★☆★☆★☆★☆★☆★☆★☆*
مزیدمسائل جاننے کےلئےٹلیگرام جوائن کریں⇩
https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup
*السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ تعالٰی و برکاتہ حضور اس صدی کے مجدد کون ہیں جواب بحوالہ ارسال فرمائیں کرم ہوگا"*

_المستفتی؛ عبداللہ_
🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹
*وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ*

*الجـــــوابـــــــــــــ بعـــون الملک الوہابــــــــــ اللہم ھدایتــــــــ الحق والصوابـــــــــ*
*🔰صورت مسئولہ میں جواب یہ ہے کہ بے شک ہر صدی کے شروع یا ختم ہونے پر اس امت محمدیہ کے لئے اللہ تعالیٰ مجدد ضرور بھیجتا ہے جو امت کے لئے انکا دین تازہ کرے دیتا ہے ,*

🏷لیکن یہ سوال کہ اس صدی کا مجدد کون ہے , اس تعلق سے ہماری کوئی تحقیق نہیں ہے ہوسکتا ہے کہ اللہ رب العزت نے کوئ مجدد بھیج دیا ہو اور وہ ہمارے علم میں نہ ہو اور ہوسکتا ہے کہ اس کے علاوہ اللہ تعالٰی اس صدی کے آخر میں کوئ ایک مجدد یا مجددین کی ایک جماعت بھی بھیجے -

🔖ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے مرقات شرح مشکوٰۃ میں رأس کی تصریح کرتے ہوئے فرمایا ہے👇
*(ای انتھائہ او ابتدائہ اذا قل العلم والسنۃ وکثر الجھل والبدعۃ)*

🔖یعنی جب علم سنت کی قلت ہو جاۓ گی اور جہالت وبدعت کی کثرت ہو جاۓ گی تو اس صدی کے آخر یا شروع میں مجدد بھیجے گا -"

🔖پھر اسی میں چند سطر بعد ہے کہ 👇
*(ان المرادیمن یجدد لیس شخصا واحدا بل المرادبہ جماعۃ یجدد کل احد فی بلد فی فن اوفنون من العلم الشرعیۃ ماتیسرلہ من الامور التقریریۃ اوالتحریریۃ ویکون سببا لبقائہ وعدم اندراسہ وانقضائہ الیٰ ان یاتی امراللہ")*

_یعنی من یجدد سے مراد ایک شخص نہیں ہے بلکہ اس سے مراد ایک ایسی جماعت ہے کہ ان میں سے ہر ایک کسی ایک شہر میں علوم شرعیہ کا کوئ ایک فن یا کئ فنون کے ذریعہ جو تقریری یا تحریری امور میں سے انکو میسر آئے تجدید دین کریں گے اور اسکی بقا اور اسکے نہ مٹنے اور ختم نہ ہونے کے سبب ہوں گے "_

_📓(جلد اول"صفحہ نمبر"301 تا 302 " ملخصاً )_

ھذا ما سنح لی واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب 
*⭕ــــــــــــــــــــــــــــ⭕ــــــــــــــــــــــــــ⭕*
*✍🏻از قلـــــم حضرت عــلامہ ومــولانا مفــتی محمــد آفتــاب عــالم رحمــتی مصــباحی دہلوی خطیب و امام جامع مسجد مہا سمند (چھتیس گڑھ) رابطہ نمبر 👇*
📲+91 7860124553
*مؤرخہ؛۲۲\۲\۱۴۴۱ھــ*

ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ
*✔الجوابــــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح فقط محمدامجدعلی نعیمی،رائےگنج اتر دیناج پور مغربی بنگال،خطیب وامام مسجدنیم والی مرادآبا اترپردیش الھند*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*منجـــانب؛محفـــل غــلامــــان مصـــطفٰے صلی اللہ تعــــالٰی علـــــیہ وسلم گـــــــروپ*
*زیر اہتمام وانصرام حضرت علامہ ومولٰینا محمدآفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی صاحب قبلہ* 
گروپ میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں⇩
           ☏+91 78601 24553 
*...........................................................*
*🖨ناشـــــــــــــــــــــــر*
*منتظمین محفل غلامان مصطفٰےﷺ گـــروپ*