
السلام علیکم ورحمۃاللہ تعالٰی وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ۔۔۔
بغیر ٹوپی نماز پڑھنا کیسا ہے؟ مدلل جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع دیں۔۔
سائل.. محمد نورالحسن قادری،
مقام: پورنپور ضلع پیلی بھیت یو پی الہند
وعلـیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالٰی و برکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
سیدی سرکار اعلی حضرت علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ
"فقہاء کرام نے ننگے سر نماز پڑھنے کوتین قسم کیا ہے اگر بہ نیت تواضع وعاجزی ہو تو جائز اور بوجہ کسل ہو تومکروہ، اور معاذ ﷲ نماز کو بے قدر اور ہلکا سمجھ کر ہو تو کفر“
(فتاوی رضویہ مترجم ج ٧)
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد اشفاق احمد علیمی صاحب قبلہ
خادم التدریس : دار العلوم غوث اعظم پور بندر گجرات
ہمیں فالو کریں