السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ
مومن کے جھوٹے میں شفاء ہے
یہ کیا درست ہے -
سائل...:نظام اختر پیلی بھیت
وعلیکم السلام ورحمةاللّٰہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
مومن مسلمان کا جھوٹا کھانا کوئی حرج نہیں کھا سکتے ہیں مسلمان کا جھوٹا کھانا کوئی ذلت نہیں حدیث میں اس کو شفاء فرمایا گیا۔
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ؛ مسلمان کا جھوٹا وہ کھانا کوئی ذلت نہیں۔حدیث میں اسے شفافرمایا وہ مانگے تو اسے اسی نیت سے دیا جائے نہ کہ بہ نیت اوش -
(فتاویٰ رضویہ جلد٢٢ صفحہ ٥٧١)
واللّٰہ ورسولہ ﷺ اعلم بالصواب
کتبہ؛ حضرت مولانا محمد امتیاز قمر رضوی امجدی
صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی
منجانب؛ محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ
ہمیں فالو کریں