السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
علماء کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ 
علامہ کسے کہتے ہیں علامہ کا معنی کیا ہیں 
سائل:محمد توفیق رضا خان قادری 

 وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک والوہاب 
 علامہ (عَلّامَہ) عربی۔ 
علم← عَلّامَہ 
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٩١ء کو "قصہ فروز شاہ" میں قلمی نسخہ میں مستعمل ملتا ہے۔ 
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ) 
صفت ذاتی ( مذکر - واحد ) 
(علامہ)معنی 
دانشمندِ جلیل۔ 
شوخ چشم عورت۔ 
عالمِ متبحر۔ 
فاضلِ اجلّ۔ 
نہایت دانا۔ 
نہایت دانا اور فاضل مرد۔ 
نہایت عالم۔ 
نہایت فاضل۔ 
 واللہ اعلم بالصواب  
کتبہ؛ محمد معراج پاکستان 
صوبہ پنجاب بستی صابری سہاری روڈ قصور 

  منجانب؛ محفل غلامان مصطفیٰﷺ گروپ